یلاریڈی ۔ 11فبروری( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل لنگم پیٹ کے علاقہ شٹ پلی سنگاریڈی گرام پنچایت حدود میں ایکاپلی تانڈا سے تعلق رکھنے والے سات بچہ مزدوروں کو اسکول میں داخل کروایا گیا ۔ سی آر پی راجو ‘ مدرس راکیش نے مزید بتایا کہ تانڈا سے تعلق رکھنے والے شوبھا ‘ گائتری کو دوسری جماعت میں داخلہ دلایا گیا اور نریش کو تیسری جماعت میں ‘ سرینو کو چوتھی اور شوبھا‘ نانوک کو پانچویں جماعت میں ترک اسکول کرنے پر دوبارہ داخلہ کروایا گیا ۔ اس موقع پر صدر مدرس وینکٹ راملو نے طلبہ کو یونیفارمس تقسیم کئے ۔ یہ تمام بچے گذشتہ کچھ عرصہ سے ترک تعلیم کرتے ہوئے کام کررہے تھے ‘ انہیں اور اولیائے طلبہ کو کونسلنگ کر کے دوبارہ اسکول میں داخل کیا۔