بچکنڈہ کے مساجد صدور کیلئے اطلاع

بچکنڈہ ۔ یکم اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مولوی عبدالعلیم فاروقی صدر مجلس تحفظ ختم نبوت شاخ بچکنڈہ کی اطلاع کے بموجب بچکنڈہ ‘ مدنور ‘ پٹلم ‘ جوکل ‘کلہیہ ان پانچ منڈلوں میں جہاں مسجدوں میں امام حضرات اور بچوں کی تعلیم کیلئے معلمین نہیں ہے ۔ مساجد کے صدور سے گذارش ہے کہ فوراً اماموں کو طئے کیاجائے ۔ اگر امام صاحب فیملی کے ساتھ ہوں بہترین گھرکا انتظام کیا جائے گا ۔ اگر اکیلے ہوں تو کھانے کا انتظام کیا جائے ۔ لہذا اگر سہولت کے ساتھ امام حضرات نہ ملتے ہوں تو ضلعی صدر مجلس تحفظ ختم نبوت مفتیسعید اکبر صاحب سے رابطہ پیدا کریں ۔ 9030470842 ‘ 9533175154