بچکنڈہ میں کشتیوں کے مقابلے

بچکنڈہ ۔ 4 ۔ ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بچکنڈہ منڈل کا موضع واجد نگر سرپنچ کی اطلاع کے بموجب مستقر واجد نگر میں ہر سال کی طرح امسال بھی کشتیوں کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے ۔ ہر سال واجد نگر میں جمعہ ، ہفتہ ، اتوار کو دوکانیں سجائی جاتی ہیں اور دوردراز سے لوگ اس جاترا میں شرکت کرتے ہیں ۔ بروز ہفتہ کے دن 3 تا 6 بجے تک کشتیوں کا پروگرام منعقد ہوتا ہے مختلف مواضعات کے پہلوان حصہ لیتے ہیں ۔ کشتیوں میں جیتنے والوں کیلئے 500 تا 2000 ہزار روپئے کا اعلان کیا ہے ۔ پولیس کا معقول بندوبست ہوتا ہے ان کشیتوں میں حصہ لینے والے پہلوانوں سے گذارش کی گئی ہے کہ جلد از جلد ہفتہ کے دن وقت مقررہ پر پہنچ کر جاترا کو کامیاب بنائیں ۔