بچکنڈہ تا بانسواڑہ کی تعمیر میں تاخیر

بچکنڈہ /30 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بچکنڈہ تا بانسواڑہ روڈ کا کام پھر ادھورا ہوچکا ہے ۔ تفصیلات کے بموجب آج سے چار سال قبل 2011 میں بچکنڈہ سے بانسواڑہ ڈبل روڈ کیلئے 25 کروڑ روپئے کی لائین سے روڈ کا افتتاح عمل میں آیا جی او پاس ہوکر تین سال کا عرصہ گذر چکا ہے اور روڈ کا کام شروع ہونے دو سال گذر چکے ہیں لیکن ابھی تک کام کی تکمیل ہونے کی بجائے ادھورا بنتا جارہا ہے ۔ کنٹراکٹر نے بڑی سست رفتاری سے کام انجام دے رہا ہے ۔ روڈ مسافرین بار بار عوامی نمائندوں سے شکایت کرنے پر عوامی نمائندوں کو کوئی اثر نہیں ہو رہا ہے ۔ جس کی وجہ سے روڈ مسافروں کو سحت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ عوامی نمائندے روڈ کنٹراکٹر سے کوئی اقدامات کیلئے نہیں کہہ رہے ہیں ۔ اس روڈ پر مسافروں کی آمد رفت میں اضافہ دیکھا جاتا ہے ۔ روزآنہ اس روڈ پر 50 سے زائد آر ٹی سی بس چلتی ہے یہاں بتانا یہ ضروری ہے کہ 4 ماہ میں ایک کیلومیٹر فاصلہ کا کام ہو رہا ہے ۔ اگر ایسا ہی سست کام چلتا رہے گا تو برسوں گذرنے کا اندیشہ ہے ۔ کئی مسافرین دھول کی وجہ سے مختلف امراض کا شکار ہو رہے ہیں ۔ ضلع نظام آباد کے بچکنڈہ منڈل کی روڈ بلکل خستہ ہوچکی ہے ۔ مین روڈ رہنے کی باوجود روڈ کے دائیں بائیں بازو دو فٹ کٹوں کی وجہ سے کئی آر ٹی سی بسوں کو نقصان ہو رہا ہے ۔ روزآنہ 4 تا 5 آر ٹی سی بس فیل ہو رہی ہے جس کی بناء پر بس مسافرین پریشان ہو رہے ہیں ۔ بچکنڈہ منڈل کی عوام کا مطالبہ ہے کہ روڈ کے کام میں تیزی پیدا کرنے کی ضروری اقدامات کرے اور روڈ کے کام کو جلد از جلد بحال کیا جائے تو مسافروں کی مصیبت ختم ہوگی ۔