بچکندہ۔26فبروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ہسکُل گورنمنٹ اردو میڈیم ہائی اسکول می ںادارہ ’سیاست‘ کی جانب سے ایس ایس سی کوئسچن بینک کی تقسیم عمل میں آئی ۔ اس موقع پر مہمان خصوصی کی حیثیت سے جناب کلیم پٹیل سینیئر قائد تلگودیشم نے طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہر سال کی طرح امسال ادارہ ’سیاست‘ کی جانب سے آپ لوگوں کی خدمت میں مفت کوئسچن بینک فراہم کی جارہی ہے ۔ ادارہ سیاست ہمیشہ طلبہ و طالبات کیلئے رہنمائی کرتا آرہا ہے ۔ ادارہ سیاست وہ ادارہ ہے جو تعلیمی معیار کو بلند کرنے کیلئے جدوجہد کرتا ہے اور کہا کہ طالبات ایس ایس سی کے بعد آگے کی تعلیم کو جاری رکھیں ۔ حلقہ جکل میں 5مقامات پر دہم جماعت کی تعلیم کا نظم ہے ۔ ادارہ سیاست کی جانب سے شائع کردہ کوئسچن بینک کی تقسیم پانچ سال سے پابندی سے کی جارہی ہے ۔ ہم ادارہ سیاست کا ممنون و مشکور ہے ۔ حافظ شیخ احمد امام و خطیب مسجدبلالی ہسکُل نے بھی خطاب کیا ۔ نظامت کے فرائض شیخ ذاکر نے انجام دیئے ۔