بچوں کے حقوق کا تحفظ ہر ایک کی ذمہ داری پولیس کمشنر سدھیر بابو کا خطاب

ورنگل ۔ 27 ۔ اگسٹ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ورنگل پولیس کمشنر سدھیر بابو نے آرٹس اینڈ سائنس کالج سلور جوبلی سمینار ہال میں ڈسٹرکٹ لیگل سرویس اتھاریٹی کے زیراہتمام بچوں کے حقوق پر ٹریننگ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے ہر ایک کی ذمہ داری سے کام کرنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کے تعلق سے قانون کی دفعات کے علاوہ انسانی بنیادوں پر توجہ دیتے ہوئے بچوں کے ساتھ بہترین سلوک کرنا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ بچوں پر شفقت سے پیش آئیں ۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کو مزدوری نہیں اسکول کو جانا چاہئے ۔ اس موق پر ایس پی امرکشورجا نے کہا کہ بچوں کے حقوق کے تعلق سے نافذ العمل قانون سے ہر ایک کو واقف رہنا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ اس موقع پر ڈسٹرکٹ سکشن جج جی نیلماں نے کہا کہ بچوں کی جیل میں رہنے والوں قیدی بچوں ، چلڈرنس ہوم میں رہنے والے بچوں پر خاص توجہ دینے کی ضرورت ہے جو بچے پڑھنے میں عدم دلچسپی کا مظاہرہ کررہے ہیں ان بچوں کو ہنر سکھایا جائے تاکہ وہ باہر جاکر زندگی گذار سکے ۔ یہ سماج کے بہترین شہری بن سکے ۔ اس موقع پر بار اسوسی ایشن صدر یو ایس ٹرینگ آفیسر این لکشمی ، موظف پرنسپل ڈاکٹر وجے لکشمی ایڈوکیٹ رینوکا ، بالراجو و دیگر موجود تھے ۔