حیدرآباد 5 ڈسمبر (سیاست نیوز)بچوں کی من مانی اور ماں کی بات کو مسلسل نظر انداز کرنے سے دلبرداشتہ ایک خاتون نے خودسوزی کرلی۔بہادر پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں 36 سالہ جیوتی نے یکم ڈسمبر کے دن اپنے جسم پر کیروسین ڈال کر آگ لگالی اور علاج کے دوران کل رات فوت ہوگئی ۔ جیوتی پرانا پل علاقہ کے ساکن گیری کی بیوی تھی اپنے شوہر کی مو ت کے بعد جیوتی گھریلو ملازمہ کا کام کرتے ہوئے اپنے بچوں کی دیکھ بھال کرتی تھی ۔ تاہم بچے اس کی بات کو مسلسل نظر انداز کررہے تھے ۔ جیوتی کے دو بیٹے ہیں جو کام پر نہیں جارہے تھے اور اپنی من مانی کررہے تھے جس سے تنگ آکر اس خاتون نے خودسوزی کرلی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔