منااکھیلی ؍ 6جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بیدرتعلقہ کے چٹنلی دیہات میں بچوں کی حفاظت کے لئے کمیٹی تشکیل دی گئی۔ جس کا مقصد بچوں سے متعلق صحیح معلومات کی فراہمی ہے۔ جو بچے تکلیف یاپریشانی میں مبتلا ہیں ان کو ان تکالیف سے نجات دلانا ہے۔ یہ بات چک پیٹ ڈان باسکو بندھوامزدور بازآبادکاری مرکز کے انتظامی افسر کستو راجو نیلوگل نے کہی۔ بچوں کاتعاون مرکز کے نیلسن راج نے بھی خطاب کیا۔ گرام پنچایت صدر بکماں ویرشٹی ، پی ڈی او گنپت راؤ ملیش ، ڈان باسکول بندھوامزدور بازآبادکاری مرکز کی منجولا ایم ، شیوپا ، سنتوش ، پی ڈینیل ، روی کمار ، ستیش بھوسلے وغیرہ موجودتھے۔