فاسٹ فوڈ کا بڑھتا ہوا رجحان بچوں اور نوجوانوں کو دمہ کا شکار بنارہا ہے۔ عالمی ادارہ صحت کی ایک رپورٹ کے مطابق دنیا کے تقریباً 50 لاکھ سے زائد بچے فاسٹ فوڈ کے استعمال کی وجہ سے غذائیت کی کمی کا شکار ہوگئے ہیں۔
فاسٹ فوڈ میں موجود چکنائی جسم کے مدافعتی نظام کو مثاتر کرتی ہے۔ پھلوں کے کثرت سے استعمال سے اس مرض کے خلاف قوت مدافعت بڑھائی جاسکتی ہے۔ پھلوں کے کثرت استعمال سے دمہ، خارش اور دیگر امراض کے خطرات میں بھی 11سے 14فیصد تک کمی کی جاسکتی ہے۔ اس کے علاوہ اشیائے خورد ونوش مثلاً گائے کا دودھ، انڈے، مچھلی، گھونگھے، خمیر سے تیار کردہ اشیاء اور مونگ پھلی وغیرہ بھی دمہ کی علامات کا سبب بنتی ہیں۔ موجودہ زمانے میں فاسٹ فوڈ کا استعمال بڑھنے کے بعد دمہ کی بیماری مزید بڑھ گئی ہے۔ فاسٹ فوڈ شوق کے لئے تو ٹھیک ہے مگر اس کا زیادہ استعمال خطرناک ہے۔ بچے کسی بھی ملک کا مستقبل ہوتے ہیں۔ اگر وہی صحت مند نہیں ہوں گے تو ملک کی ترقی کیسے ہوگی۔؟