بچوں پر حملہ آور شرابی شوہر کا بیوی کے ہاتھوں قتل

حیدرآباد /26 اپریل ( سیاست نیوز ) بچوں پر حملہ کرنے والے شرابی شوہر کا ایک خاتون نے گلا گھونٹ دیا ۔ سرور نگر پولیس حدود میں یہ سنسنی خیز قتل کا واقعہ پیش آیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 40 سالہ وینکٹیش اس کی بیوی درگا کلا کے حملہ میں ہلاک ہوگیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق کل رات وینکٹیش نشہ کی حالت میں گھر پہونچا اور بیوی سے جھگڑا کرنے لگا ۔ کل شام 4 بجے اس نے بیوی سے 5 سو روپئے مانگے اور اس کی بیوی نے اسے دے دیا ۔ یہ شخص ہر روز نشہ کا عادی تھا اور کثرت سے شراب نوشی کرتا تھا ۔ وینکٹیش 5 سو روپئے کی شراب پیکر رات کو پہونچا اور بیوی سے 5 ہزار روپئے مانگے بیوی کے انکار پر اس نے چاقو تھام لیا اور شور مچانے لگا اس دوران میاں بیوی میں جھگڑا ہوا اور اس جھگڑے کے بعد وینکٹیش اس کے بچوں کی جانب پلٹ گیا اور انہیں ہلاک کردینے کی دھمکی دیکر ان پر حملہ کیا ۔ شرابی شوہر کی اس حرکت پر برہم بیوی نے لکڑی سے حملہ کردیا اور جیسے ہی شوہر نیچے گر پڑا اس کی بیوی نے اس کا گلا گھونٹ کر قتل کردیا ۔ پولیس سرور نگر نے مقدمہ درج کرلیا ہے