بوگس راشن کارڈس کا پتہ چلانے پر زور

کمشنر محکمہ سیول سپلائز کا جائزہ اجلاس
نظام آباد:24؍ اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)کمشنر محکمہ سیول سپلائی مسٹر پارتھا سارتھی نظام آباد میں ضلع کے سیول سپلائیز کے عہدیداروں کے ساتھ ایک جائزہ اجلاس منعقد کیا۔ اس موقع پر عہدیداروں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سابق حکومتیں فلاحی اسکیمات سے استفادہ کیلئے راشن کارڈ کو لازمی رکھا تھا جس کی وجہ سے ہر شخص راشن کارڈ حاصل کیا تھا۔ انہوں نے بوگس راشن کارڈ کے خاتمہ کیلئے منصوبہ طریقہ سے اقدامات کرنے کی عہدیداروں سے خواہش کی۔ راشن کارڈس کو آدھار سے مربوط کرنے کیلئے اس ماہ کی 30؍ اگست تک مہلت دی گئی تھی لیکن اس میں توسیع کرتے ہوئے 15؍ستمبر تک موقع فراہم کیا جارہا ہے۔ متحدہ آندھراپردیش کے تیسرے مرحلہ کے رچہ بنڈہ میں 17لاکھ راشن کارڈ فراہم کئے گئے تھے۔ اور ان راشن کارڈ گیرندوں کو آدھار سے مربوط کیا گیا۔ ریاست میں 10 فیصد بوگس راشن کارڈس ہے۔ گذشتہ ایک سال سے آدھار سے مربوط کا سلسلہ جاری رہنے کے باوجود بھی ضلع میں آدھار کارڈ کو آن لائن کرنے کا سلسلہ سست رفتار ہے۔چیف منستر مسٹر چندر شیکھر رائو بوگسراشن کارڈ کے خاتمہ کیلئے بے حد دلچسپ ہے ۔ ڈیلروں کے پاس موجودہ کارڈ کو فوری سیلنڈر کرنے 15؍ ستمبر تک آدھار سے مربوط کو یقینی بناتے ہوئے بوگس راشن کارڈ یافتہ افراد پر کارروائی کرنے مستحق افراد کے پاس آدھار کارڈ نہ ہونے کی صورت میں ان کے راشن کارڈ کو برخواست نہیں کیا جائیگا۔ عدلیہ کے فیصلہ کے مطابق عمل آوری کرنے کیلئے ڈیلرس سے خواہش کی۔ مسٹر پارتھا سارتھی نے ڈسٹرکٹ اسوسی ایشن نظام آباد کی جانب سے دی گئی نمائندگی پر غور کرنے کا ارادہ ظاہر کیا۔