بوڈاپل میں سڑک حادثہ، دو مزدور ہلاک

حیدرآباد ۔ 19 ستمبر (سیاست نیوز) میڈی پلی بوڈاوپل میں آٹو ٹرالی کی ٹکر سے دو مزدور ہلاک ہوگئے۔ پولیس کے بموجب تیز رفتار آٹو ٹرالی نے چنگی چرلہ کے ساکن بی کویتا، بابو اور بی رجیتا کو کل رات دیر گئے اس وقت ٹکر دے دی جب وہ بوڈ اپل بس اسٹانڈ سے اپنے مکان واپس لوٹ رہے تھے۔ پولیس نے بتایا کہ آٹو ٹرالی ڈرائیور پانڈو لاپرواہی سے گاڑی چلاتے ہوئے مزدور پیشہ خواتین کو ٹکر دی جس میں کویتا اور بابو برسرموقع ہلاک ہوگئے جبکہ رجیتا زخمی ہوگئی۔ میڈی پلی پولیس نے ٹرالی ڈرائیور کے خلاف ایک مقدمہ درج کرلیا ہے اور آٹو ٹرالی ضبط کرلی۔