بوپنااور قریشی نے ڈیوٹی فری ٹینس خطاب جیت لیا

دبئی2 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام)ہندوستانی ٹینس کھلاڑی روہن بوپنا اور اُن کے پاکستانی جوڑی دار اعصام الحق قریشی نے جوڑی بنانے کے بعد دبئی میں جاری اپنا پہلا اے ٹی پی خطاب جیت لیا ہے۔ انہوں نے دبئی ڈیوٹی فری ٹینس چیمپئن شپ کے فائنل ٹائنیل نسٹر اور نیناد زیمونزچ کی جوڑی کو شکست فاش دیدی ۔انڈو پاک ایکسپریس کے نام سے مشہور اس جوڑی نے ایک گھنٹہ 8 منٹ تک جاری رہے اس مقابلے میں نیسٹر اور زیمونزچ کو 6-4,6-3 سے شکست دیدی ۔

سہاگ غازی ایشیاء کپ سے باہر
بنگلہ دیش 2مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) بنگلہ دیش کے آف اسپینر سہاگ غازی ہفتہ کو افغانستان کے خلاف میچ میں اپنی ہی گیند پر دائیں انگوٹھے میں زخم لگنے کی وجہ ایشیاء کپ کرکٹ ٹورنمنٹ کے مابقی میچوں سے باہر ہوگئے ہیں۔ٹیم فزیو وبھاؤ سنگھ نے کہا کہ سم سے اس کے انگوٹھے میں زخم لگا ہے اور اسے ٹانکے لگائے گئے ہیں اسے ٹھیک ہونے میں 7 سے 10 دن وقت ہوگا ۔ غازی کی جگہ محمد اللہ کو بنگلہ دیش کی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔افعانستان نے یہاں بنگلہ دیش کو 32 رنز سے شکست دے کر کھیلنے والے کسی ملک کے خلاف پہلی بار کامیابی درج کی ہے ۔