بوٹائی ہیئر اسٹائل کا جدید رجحان

ہیر اسٹائل میں نت نئے ڈیزائن کے انداز سامنے آرہے ہیں جو خواتین میں مقبول عام ہیں۔ فی زمانہ بوٹائی ہیر اسٹائیل کا رجحان عام ہورہا ہے۔ مقبول ہیر اسٹائل وہی ہوتا ہے جو بہت جلد پلٹ کر دوبارہ آجائے۔
تھوڑی سی محنت اور صبر سے آپ بھی اس ہیر اسٹائل کو اپنا سکتی ہیں۔ سب سے پہلے بالوں کو ہلکا ڈرائی کرلیں اور پھر برش کریں۔ پھر تمام بالوں کو ہاتھ میں سمیٹ کر انہیں ڈبل کریں ‘انہیں اس طرح موڑیں کہ ان کے سرے آپ کے چہرے کی جانب رہیں۔ اب بالوں کو اسی طرح دہرا رکھتے ہوئے ان میں ایک ربر بینڈ لگادیں۔ ربربنڈ اس طرح لگائیں کہ دونوں سروں کی جانب بالوں کا کچھ حصہ کھلا رہے۔ اس کے بعد دہرے بالوں کے دو برابر حصہ کر کے انہیں دائیں اور بائیں جانب پھیلادیں اور ذرا کھینچ کر بالوں کو سیٹ کرلیں اب ان بالوں کے کھلے سروں کو موڑ کر پیچھے کی جانب لے جائیں اور درمیان میں بالو ں کو اس طرح سیٹ کریں کہ یہ بوٹائی شکل کے مانند دکھائی دے۔ ہیر پنس کی مدد سے بالوں کو سیٹ کریں ۔ بعد ازاں ہئیر اسپرے کریں۔ یہ ہیر اسٹائل چھوٹے بالوں میں بنانا ممکن نہیں ہے اس لمبے بال والی خواتین اسے اپنا سکتی ہے ۔