بونال جلوس میں معمولی کشیدگی

حیدرآباد ۔ /20 جولائی (سیاست نیوز) پرانے شہر کے بونال جلوس میں آج ہلکی سی کشیدگی اس وقت پیدا ہوگئی جب دونوں گروپس کے درمیان کچھ دیر کیلئے سنگباری کا واقعہ پیش آیا ۔ باوثوق ذرائع نے بتایا کہ آج سہ پہر 3.30 بجے ہری باؤلی چوراہے پر بونال جلوس جاری تھا کہ چند نامعلوم اشرار نے اسی علاقہ سے گزرنے والے اقلیتی فرقہ سے تعلق رکھنے والے افراد کی موٹر سائیکل کو ڈھکیل دیا جس کی وجہ سے وہ گرپڑے ۔ اس واقعہ کے بعد وہاں پر ہلکی سی کشیدگی پیدا ہوگئی اور دونوں گروپس کے درمیان کچھ دیر کیلئے ہلکی سی سنگباری پیش آئی ۔ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے حالات کو قابو میں کرلیا اور اشرار کی نشاندہی کرنے کیلئے مقامی پولیس کو ہدایت دی گئی ہے ۔