حیدرآباد ، 29 اپریل (ای میل) بولارم اسپورٹنگ کلب اپنا سالانہ سمر کوچنگ کیمپ یکم مئی سے بولارم ہائی اسکول گراؤنڈز، بولارم میں شروع کررہا ہے، جو 31 مئی 2015ء تک چلے گا۔ ای ایس شیام کی اطلاع کے بموجب ایک ماہ طویل کیمپ 10 سال اور 18 سال کے درمیان عمر والے بچوں کیلئے رہے گا اور اس کے اوقات صبح میں 6.00 تا 8.00 بجے اور شام میں 5.00 بجے تا 6.30 بجے ہوں گے۔ منتخب لڑکے "B” اور "C” ڈیویژن لیگ میچز کیلئے رجسٹرڈ کئے جائیں گے۔ مزید تفصیلات کیلئے 9652390023 یا 9640181833 پر ربط پیدا کرسکتے ہیں۔