تیرواننتاپورم ۔ 8 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) حکومت کیرالا نے آج کہا کہ وہ ’’بوسہ احتجاج ‘‘ پر امتناع عائد نہیں کرے گی۔ عوام کے ایک گوشہ نے ریاست میں اخلاقی پولیسنگ کے خلاف بطور احتجاج اس کا اہتمام کیا ہے۔ ریاستی وزیر داخلہ نے کہا کہ جمہوریت میں ہر ایک کو احتجاج کا حق حاصل ہے۔