بورویل گاڑی حادثہ میں دو افراد ہلاک

حیدرآباد ۔ 21 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : حیات نگر کے علاقہ میں بورویل کی گاڑی الٹ جانے کے سبب 2 افراد ہلاک اور 5 افراد زخمی ہوگئے ۔ پولیس کے مطابق مرنے والوں کی شناخت کشور اور شرما کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ۔ جو چھتیس گڑھ ریاست سے تعلق رکھتے تھے ۔ پولیس حیات نگر مصروف تحقیقات ہے ۔۔