کوڑنگل۔/20ستمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) دفتر گرام پنچایت کے زیر اہتمام کوڑنگل ٹاؤن میں تیرہویں مرحلہ کے جاری کردہ پنچایت فنڈس سے مہادیو اللیم کے دامن میں یاتریوں و راہروؤں کی سہولت کیلئے نئی بورویل کی تنصیب عمل میں آئی۔ مسٹر ایس ایم غوثن ڈپٹی سرپنچ و دیگر وارڈ ممبروں نے اس کام کا افتتاح انجام دیا۔ اس بورویلس سے قرب و جوار واقع کالونی کے لوگ بھی مستفید ہوسکیں گے۔ اس پروگرام میں گرام پنچایت اسٹاف مسٹر ناگراج و دیگر نے حصہ لیا۔