بورویلس کی تنصیب

اوٹکور ۔ 23 ۔ مارچ : ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مولانا محمد نذیر احمد جامعی ( اوٹکور ) نے بمقام تانڈور ویلفیر سوسائٹی ( اہلحدیث ) کے تعاون سے اوٹکور مستقر کے محلہ جات محلہ سلفی نگر ، محلہ گنتہ ، مین بازار نزد گرام پنچایت آفس ، محلہ گدوال ، شادی خانہ محلہ کالونی ، اور جامع مسجد پنچ کے قریب 7 عدد بورویلس کی تنصیب عمل میں لائی گئی ۔ مولانا محمد نذیر احمد جامعی نے بتایا کہ پینے کے پانی کی قلت کی وجہ سے اوٹکور کے ان محلات میں کافی آبادی پانی کو ترس رہی تھی ۔ ان کی سہولت کے لیے نمائندگی پر بورویلس کی تنصیب کی گئی ہے ۔ تمام محلات کے عوام نے شکریہ ادا کیا ۔۔