بورس کی جگہ ڈوسان ہوں گے جوکویچ کے نئے کوچ

دوحہ، 4 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) دنیا کے دوسری رینکنگ کھلاڑی سربیا کے نوواک جوکووچ نے سال کے پہلے گرانڈ سلام آسٹریلین اوپن سے پہلے بورس بیکر کی جگہ ان کے دوست اور مینٹر ڈوسان ویمک کو کوچ مقرر کیا ہے ۔ جوکووچ سال 2016 میں برطانیہ کے اینڈی مرے کے ہاتھوں اپنی نمبر ون رینکنگ گنوا بیٹھے تھے اور ان کی کارکردگی میں بھی کمی آئی جس کی وجہ سے وہ کوچ بورس سے الگ ہو گئے تھے ۔ سربیا کھلاڑی فی الحال قطر اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں کھیل رہے ہیں جو 16 جنوری سے شروع ہونے جا رہے سال کے پہلے گرانڈ سلام آسٹریلین اوپن کے لیے اہم مشق ٹورنامنٹ ہے ۔ دنیا کے دوسرے نمبر کے کھلاڑی نے کہا کہ گرانڈ سلام سے پہلے انہیں اپنے کھیل میں بہتری کی ضرورت ہے اور ایسے میں واجدا اور ویمک کے کوچنگ عملے کا حصہ بننے سے مدد ملے گی۔سربیا کھلاڑی نے کہا کہ ویمک ہماری کوچنگ ٹیم کا اب باضابطہ حصہ ہیں۔ بیکر کے ساتھ چھ میجر ٹورنامنٹ جیتنے کے بعد گذشتہ سال ان سے الگ ہوئے جوکووچ نے کہا کہ انہیں ویمک کے آنے سے خوشی ہے کیونکہ وہ ان کے اچھے دوست بھی ہیں۔