بودھن۔/23جنوری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کریسنٹ پبلک ہائی اسکول وکاس پیٹ بودھن میں منعقدہ دو روزہ سائنس فیئر پروگرام کے آغاز پر ڈپٹی ڈی ای او بودھن پدمنابھم نے طلباء و اساتذہ سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بچوں میں چھپی ہوئی صلاحیتوں کو اُبھارنے انہیں نت نئے تجربات کرنے کا موقع دیا جانا چاہیئے۔ ڈپٹی ڈی او نے کہا کہ سائنس فیئر پروگرام طلبہ کی صلاحیتوں کی جانچ کرنے کیلئے ایک اچھا پروگرام ہے۔ انہوں نے طلباء سے کہا کہ ماضی میں جتنی بھی نئی ایجادیں سامنے ائی ہیں وہ تمام ہونہار طلبہ کی کاوشوں اور طلبہ میں چھپی ہوئی قابلیت کو اُبھارنے والے اساتذہ کی محنتوں کا نتیجہ ہے۔ اس دو روزہ سائنس فیئر پروگرام کی افتتاحی تقریب میں ڈی ای او مسٹر شنکر اور کرسپانڈنٹ اسکول ہذا میر جاوید علی اور طلبہ کی کثیر تعداد موجود تھی۔