بودھن پولیس اسٹیشن کے دوسب انسپکٹرس کے تبادلے

بودھن /13 اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) نظام آباد رینج ڈی ای جی پولیس مسٹر این سوریہ نارائن نے ضلع نظام آباد و مستقر نظام آباد میں برسر خدمت 43 سب انسپکٹر پولیس کے گذشتہ رات دیر گئے تبادلہ کے احکامات جاری کئے جن میں بودھن پولیس اسٹیشن میں تعین دو سب انسپکٹرس مسٹر کے گنگادھر راؤ کا تبادلہ ڈی ایس پی نظام آباد اور ایس سریش کو حیدرآباد و شہر تبادلہ کردیا ۔ ان کی مخلوعہ جگہوں پر ایس ایچ او ٹو ٹاون نظام آباد مسٹر ایم ڈی آصف اور ایس ایچ او ویلیور مسٹر بی مرلی کا تقرر عمل میں لایا اور اس طرح رنجل منڈل پولیس اسٹیشن پر خدمت انجام دینے والے مسٹر جی نریش کا تبادلہ ٹو ٹاون نظام آباد پر عمل میں آیا اور ایڑپلی ایس ای سرینواس ریڈی کا تبادلہ نظام آباد کو عمل میں آیا ۔ اس طرح بیرکور پولیس اسٹیشن پر تعین ایس ایچ او مسٹر جی راج بھرت بیرکور پولیس اسٹیشن پر تعین ایس ایچ او مسٹر جی راج بھرت کا تبادلہ ٹو ٹاون نظام آباد پر عمل میں آیا ۔ ان کی مخلوعہ جگہوں پر ایس ایچ او بھکنور جی گروناتھ کو رنجل پولیس اسٹیشن اور ایڈپلی پر چکڑپلی سے تبادلہ پر آئے ہوئے ڈی رام پرساد اور ایس ای بانسواڑہ ایس ایم شبیر احمد کا بیرکور ایس ایچ او کی حیثیت سے تقرر عمل میں آیا اور ایس ایچ او نظام آباد ففتھ ٹاون اے نوین کمار کا بودھن تبادلہ عمل میں آیا ۔