بودھن میں 385کروڑ کے ترقیاتی کاموں کی انجام دہی

بودھن۔یکم جنوری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) رکن اسمبلی بودھن جناب محمد شکیل عامر کے کیمپ آفس میں منعقدہ پریس کانفرنس سے چیرمین بلدیہ بودھن مسٹر ایلیا نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ حلقہ اسمبلی بودھن میں سال 2015 کے دوران 385کروڑ روپیوں پر مبنی ترقیاتی کام انجام دیئے گئے۔ انہوں نے بتایا کہ مزید 400 کروڑ روپیوں کے تجاویز حکومت کو پیش کئے گئے ہیں۔ توقع ہے کہ اندرون ایک ماہ نئے تجویز کردہ کاموں کی ابھی جلد از جلد منظوری حاصل ہوگی۔ چیرمین بلدیہ نے بتایا کہ نظام آباد تا بودھن کے درمیان بین ریاستی شاہراہوں پر واقع تنگ برجس کی توسیع کیلئے مزید 13کروڑ روپئے رقمی منظوری حاصل ہوئی۔ مسٹر ایلیا نے بتایا کہ کستوری با ہائی اسکول کے احاطہ کی دیوار کی تعمیر کیلئے 15لاکھ روپئے رقم جاری کی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ جدید بس اسٹانڈ کی از سر نو تعمیر و ترمیم کیلئے ایک کروڑ روپئے رقم مختص کی گئی ہے جس میں 25لاکھ ایم پی فنڈ سے اور 25لاکھ ایم ایل اے کے علاوہ باقی رقم 50لاکھ حکومت کی جانب سے فراہم کی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ راجیو ودیا مشن کے تحت مدارس میں زائد کمروں کی تعمیر کیلئے ایک کروڑ 35لاکھ روپئے رقمی منظوری حاصل ہوئی۔ اس پریس کانفرنس میں صدر ٹاؤن ٹی آر ایس عابد احمد صوفی، شرت ریڈی، شکیل، سید اشفاق علی، شیخ محمود حسین کے علاوہ موظف ایم ای او جناب محمد اعظم و دیگر پارٹی ورکرس موجود تھے۔