بودھن میں یکم جون کے آخری لمحات جیسے ہی گذشتہ رات بارہ بجے ختم ہوئے

بودھن : بودھن میں یکم جون کے آخری لمحات جیسے ہی گذشتہ رات بارہ بجے ختم ہوئے یہاں جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی جانب سے امبیڈکر چوراستہ پر پٹاخے چھوڑے گئے اور تلنگانہ ریاست کے پہلے دن کے سورج نکلنے تک بودھن کے امبیڈکر چوراستہ پر عوام کی کثیر تعداد جمع ہوکر خوشیاں منائے ایک دوسرے کو مبارکباد پیش کیا اور صبح ہوتے ہی سرکاری دفاتر کے ملازمین جشن تاسیس تلنگانہ کا اہتمام کیا اور پرچم کشائی انجام دی ۔ دفتر سب کلکٹر بودھن میں سب کلکٹر مسٹر ہری نارائن ای اے ایس آفیسر نے اور دفتر بلدیہ بودھن میں کمشنر بلدیہ مسٹر پرساد راؤ نے اور دیگر تمام دفاتر میں عہدیداروں نے پرچم کشائی انجام دی ۔ ڈاکٹر علامہ اقبال اردو گھر میں چیرمین کمیٹی جناب محمد ابراہیم نے قومی پرچم لہرایا ۔ اس موقع پر ارکان کمیٹی جناب محمد غوث الدین شکرنگر و دیگر موجود تھے ۔ آر ٹی سی ڈپو بودھن اور جے اے سی کی جانب سے آج دوپہر برسر عام طعام کا اہتمام کیا گیا ۔ بودھن کے صحافیوں نے بھی جشن تلنگانہ تقاریب میں حصہ لیا اور تحریک تلنگانہ کے دوران جان کی قربانی دینے والوں کو خراج عقیدت پیش کیا ۔ اس موقع پر بانی تلنگانہ اردو جرنلسٹ فورم بودھن ڈیویژن جناب محمد خورشید حسین اختر کے علاوہ صدر پریس کلب گنگولو ، اعزازی صدر بی راجو سکریٹری وجئے اور ستیہ نارائنہ ، ملیش ، رمیش ، سمیر خان احمد اے روی چندرا پرساد کے علاوہ دیگر صحافی موجود تھے ۔