بودھن میں کل کانگریس پارٹی کا اجلاس

بودھن /11 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع جنرل سکریٹری کانگریس پارٹی مسٹر جمیل سائبر کے بموجب 13 مارچ کو روی گارڈن بودھن میں کانگریس پارٹی کا ایک اہم اجلاس 10 بجے صبح منعقد ہوگا ۔ اس اجلاس کی صدارت سابقہ ریاستی وزیر آبپاشی مسٹر سدرشن ریڈی کریں گے ۔ جمیل سائبر نے حلقہ اسمبلی بودھن کے سرپنچوں منڈل صدور و ارکان بلدیہ کے علاوہ پارٹی کے تمام سینئیر قائدین سے اس اجلاس میں شرکت کرنے کی خواہش کی ۔