جمعرات , دسمبر 12 2024

بودھن میں پولیس کی گھر گھر تلاشی مہم

بودھن۔/19 ڈسمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) گزشتہ سہ پہر اے سی پی مسٹر رگھو کے زیر نگرانی تین سرکل انسپکٹر پولیس 10 سب انسپکٹرس کے بشمول جملہ 88 پولیس کے عملے نے بودھن کے بلدی حلقہ نمبر 12 کرسچن کالونی میں گھر گھر تلاشی لی جہاں سے انہیں تقریباً 30 موٹر سیکلیں بغیر دستاویزات کے دستیاب ہوئیں جنہیں ضبط کرلیا گیا اور بعد دستاویزات پیش کرنے پر موٹر سیکلیں واپس کرنے کا اے سی پی نے تیقن دیا۔ انہوں نے مقامی افراد سے خواہش کی کہ وہ انجان مشتبہ افراد کو مکان کرائے پر نہ دیں اور کسی بھی غیر قانونی سرگرمیوں کی اطلاع ملنے پر فوری پولیس کو واقف کروانے کی خواہش کی۔

TOPPOPULARRECENT