بودھن میں مسلم خواتین کی ریالی کی تیاریوں کا جائزہ

بودھن۔/24فبروری، ( ذریعہ فیاکس ) مولانا محمد عبدالحمید السائح قاسمی صدر جمعیۃ علماء بودھن کے مطابق آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے تحت تین طلاق کے خلاف بودھن میں مسلم خواتین کی پرامن احتجاجی ریالی 3 مارچ ہفتہ کے دن صبح 11 بجے نکالنے کا کُل جماعتی قائدین مسلمانان بودھن نے متفقہ فیصلہ کیا ہے۔ریالی کی تیاریوں کے سلسلہ میں بروزاتوار بعد نماز ظہر مسجد ابراہیمیہ میں کُل جماعتی اجلاس رکھا گیا ہے جس میں خواتین کے اجتماعات کی تاریخیں، پلے کارڈ، فلیکسی، بیاچس ، پمفلٹس اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا جائے گا۔ جن حضرات کودعوت نامہ نہ ملا ہو وہ اس خبر کو دعوت نامہ سمجھ کر قوم کی اور دین اسلام کی حفاطت کیلئے اپنا قیمتی وقت نکال کر ضرور تشریف لائیں۔ ریالی کے متعلق دو مرتبہ مشاورتی اجلاس میں شریک جن معززین شہر نے تمام مسلمانوں سے شرکت کی اپیل کی ان کے نام ہیں مولانا عبدالباقی نظامی ، جناب عابد فاروقی جماعت اسلامی، جناب بابا بھائی( اہلحدیث )، مفتی جابر اشاعتی ( ختم نبوت )، مفتی عماد اللہ بیگ قاسمی ( مدرسہ حفاظ ) حافظ ابراہیم ( مسجد ابراہیمیہ ) سید ریاض الحسن صدر جامع مسجد رئیس پیٹ، سید ذاکر ( معتمد ) سمیع بیگ ( کویت ) بابو بھائی سکریٹری ( سی پی آئی ) جناب احمد صوفی ایڈوکیٹ ( ٹی آر ایس ) سید اشفاق علی نمائندہ کونسلر ، سید لائق علی نمائندہ کونسلر، محمد اعجاز خان کونسلر، اطہر کونسلر، آصف کونسلر، راشد کونسلر شکر نگر، رفیع کونسلر ، عبدالقدیر خان وائس چیرمین بلدیہ، ظہیر الدین بابر، احمد عبدالسمیع قائد مجلس، عطاء اللہ خان کونسلر، جناب سلطان( صدر مسجد عمر فاروق ؓ ) جناب قیصر( سن رائز اسکول )، جناب معراج الدین امیر جماعت اسلامی، حافظ شیخ نعیم جنرل سکریٹری ، غوث بھائی شکر نگر، معین بھائی،جناب عبدالرزاق صوفی، جناب شیخ احمد صدر مسجد نادِ علی۔