بودھن میں مسابقہ قرآن کا انعقاد

بودھن۔ 9 فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مفتی شیخ جابر امام جامع مسجد رئیس پیٹھ بودھن کے پریس نوٹ کے بموجب 8 فروری کو مجلس تحفظ ختم نبوت ضلع نظام آباد کے تحت ضلعی سطح کا سالانہ مسابقہ مکاتب قرانیہ کا جامع مسجد نظام آباد میں اہتمام کیا گیا جس کی صدارت مفتی سعید اکبر نے انجام دی۔ اس مسابقہ القرآن میں ضلع نظام آباد کے مختلف مقامات سے تقریباً 1500 سے زائد مکاتب قرانیہ کے طلباء و طالبات نے حصہ لیا۔ اس موقع پر متاثرکن مظاہرہ کرنے والے طلبہ گاندھاری منڈل کے شیخ حیدر کو نقد ایک ہزار روپئے اور توصیفی نامہ پیش کیا گیا۔ اس طرح دوسرے نمبر پر آنے والی طالبہ نشرح فاطمی مینارپلی بودھن کو 700 اور تیسرے درجہ حاصل کرنے والے محمد عدنان کوٹگیر کو 500 روپئے اور اسنادات دیئے گئے۔