بودھن میں صفائی مہم

بودھن /26 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) صدرنشین بلدیہ بودھن مسٹر ایلیا نے اپنے چیمبر میں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ مرکزی حکومت کے پروگرام ’’ صاف ستھرا بھارت ‘‘ کے تحت 27 ستمبر سے 2 اکٹوبر تک بودھن شہر میں صاف صفائی کی خصوصی مہم کا آغاز عمل میں لایا جارہا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ہفتہ کے روز صبح سویرے سرکاری دواخانے کی صفائی انجام دیجائے گی اور اس طرح خانگی نرسنگ ہوم کے مالکین خود اپنے دواخانوں کی صفائی انجام دیں گے اور 29 ستمبر کو دوکانات بازار اور انفرادی بیت الخلائؤں کی صفائی کیلئے بیداری مہم چلائی جائے گی اور جبکہ 30 ستمبر کو سرکاری دفاتر اور یکم اکٹوبر کو ہوٹلس ، بیکرس اور ریسٹورنٹس کی صفائی کیلئے مالکین کو ترغیب دی جائے گی اور 2 اکٹوبر کو بودھن شہر میں صاف صفائی کیلئے بیداری ریالیاں نکالی جائے گی ۔ اس پریس کانفرنس میں کمشنر بلدیہ بودھن مسٹر پرساد راؤ بھی موجود تھے ۔

آرمور میں رہزنی کی وارداتوں سے خواتین خوفزدہ
آرمور /26 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) آرمور میں آئے دن خاتون کے گلے سے طلائی زیورات چھین لینے کی متعدد وارداتیں پیش آرہی ہیں ۔ دو دن قبل نئے بس اسٹانڈ کے قریب خاتون کے گلے سے 4 تولہ طلائی زیورات کا سرقہ اس طرح چند دن قبل ہاوزنگ بورڈ کالونی آرمور اور پرکٹ کے علاقے میں بھی اس طرح کی وارداتیں پیش آچکی ہیں۔ اس کیلئے خواتین مکان سے باہر نکلنے کیلئے خوفزدہ ہیں محکمہ پولیس کی جانب سے اس تعلق توجہ اور ٹھوس اقدامات کرنے کی ضرورت ہے تاک ہاس قسم کے حادثات سے عوام کو چھٹکارا حاصل ہو ۔