بودھن میں سروے کے کاموں کو قطعیت

بودھن /18 (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)کمشنر بلدیہ بودھن مسٹر پرساد راو نے بتایا کہ 18 اگست کو منقطع کردہ گھر گھر سروے کے کاموں کو بودھن کے شہری علاقہ میں قطعیت دے دی گئی ۔ انہوں نے بتایا کہ قطعی اعداد و شمار کے مطابق بودھن شہر میں 19171 خاندان آباد ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی نشاندہی کیلئے ان کے گھروں پر اسٹریکرس لگا دیئیگ ئے ۔ انہوں نے بتایا کہ مذکورہ گھروں کے سروے کیلئے 642 عہدیدار کی خدمات حاصل کی گئی عہدیدار شہر کے مختلف مقامات شکر نگر مدھو ملنچہ ہائی اسکول ،رکاش پیٹ گورنمنٹ ہائی اسکول جونیر کالج ،اعظم گنج گورنمنٹ ہائی اسکول ،بی ٹی ہائی اسکول ،سرسوتی نگر جانا واٹیکا اسکول میں قائم مراکز سے یہ عہدیدار آج سروے کے کاموں کیلئے درکار مال میٹریل حاصل کرلیںگے اور 18 اگست کی صبح چھ بجے اپنے مراکز پر حاضر ہوکر اپنے اپنے علاقوں کوجانے والی سرکاری سواریوں کے ذریعہ پہنچ کر ٹھیک 8 بجے سے سروے کے کام شروع کردیں گے عہدیدار انہیں الاٹ کئے گئے مکانات کے سروے کا کام مکمل ہونے اور تمام رپورٹس مراکز پر جمع کرنے کے بعد ہی رخصت ہوں گے ۔ ڈیوٹی کے دوران عہدیداروں کو طعام کا مکل بندوبست کیا گیا۔