بودھن۔20اگست( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) گذشتہ رات 12بجے بودھن شہر میںزلزلہ کی آمد کی افواہیں زور شور سے گشت کرنا شروع ہوگئی ‘ عوام ایک دوسرے کو فون کر کے اپنی اپنی خیرخیریت دریافت کرتے رہے ۔ رات تین بجے کسی نے ذخیرہ اب بلال کا پشتہ ٹوٹ جانے کی افوا اڑا دی‘ بیشتر لوگ ساری رات اپنے گھروں کے سامنے سڑکوں پر گذار دی ‘ رات چار بجے کے بعد ٹی وی چینلوں پر زلزلہ کی آمد کی خبر کو غلط قرار دیتے ہوئے عوام الناس کو بے بنیاد خبروںکو گشت کروانے سے قبل اس کی تصدیق کرنے کی انتظامیہ نے خواہش کی ‘ بعد ازاں پتہ چلاکہ زلزلہ کی آمد کی غلط خبر ضلع نظام آباد کریم نگر اور عادل آباد میں کسی غیر سنجیدہ شخص نے پھیلائی ۔ بعض افراد سے تعلقہ بانسواڑہ کے بعض مواضعات میں زلزلہ کے جھٹکے محسوس کرنے کی بے بنیاد خبر پھیلائی‘ صبح ہوتے ہوتے زلزلے کی آمد اور بعض مقامات پر اموات کے تعلق سے پھیلائی گئی خبریں غلط ثابت ہوئی ۔