بودھن ۔4مارچ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بودھن میں منعقدہ مبصرین کے اجلاس سے ڈی ای او ضلع نظام آباد سرینواس چاری نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ 25مارچ تا 11اپریل جاری دسویں جماعت کے سالانہ امتحان کے پُرامن انعقاد کی ذمہ داری آپ لوگوں پر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ تواریخ کے دوران امتحان کے وقت امتحانی مراکز کے قریب واقع تمام زیراکس سنٹرس بند کردیئے جائیں گے اور مراکز کے قریب دفعہ 144 نافذ رہے گا اور امتحانی مرکز میں سیل فون رکھنے کی کسی کو اجازت نہیں ہوگی ۔ ضلع نظام آباد میں جملہ 109 مراکز قائم کئے گئے جہاں پر 18323 طلبہ اور 18292 طالبات امتحان تحریر کریں گے ۔ انہوں نے مبصرین سے کہا کہ وہ تفویض کردہ مراکز پر بخوبی فرائض انجام دیں ‘ کسی بھی مشتبہ فرد کو امتحانی مرکز میں داخلہ کی اجازت نہ دی جائے ۔ اس اجلاس میں ڈیویژنل ایجوکیشنل آفیسر پدمانابھم ‘ اسسٹنٹ کمشنر برائے امتحانات ناگیشور راؤ بھی شریک تھے ۔