حیدرآباد۔/31ڈسمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بودھن ڈیویژن میں ان دنوں پانچ سو روپئے کے جعلی نوٹوں کے چلن کی اطلاع چل رہی ہے۔ گزشتہ روز ایک کاروباری قومیائے ہوئے بینک میں29ہزار روپئے رقم جمع کرنے پہونچا جہاں بینک کے کیاشیئر نے پانچ سو کی ایک نوٹ جعلی ہونے کا انکشاف کرتے ہوئے اس پر ناقابل استعمال ہونے کا مہر ثبت کردیا۔ اس نوٹ پر سلسلہ نشان 7HR462764 درج ہے۔ بودھن شہر کے کاروباری جعلی نوٹوں کے چلن کے باعث الجھن کا شکار ہیں۔
لکڑی کی غیر مجاز منتقلی کے خلاف کارروائی
اوٹنور۔/31ڈسمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) غیر مجاز طور پر منتقل کی جارہی ساگوانی لکڑی سے لدی دو ویان کیرا میری سے اوٹنور لائی جارہی ساگوانی چوبینہ سے لدی ویان کو جینور کے قریب عہدیداروں نے ضبط کرلیا۔