بودھن 14 نومبر (فیاکس) معتمد بزم اُردو ادب بودھن محمد فخرالدین کے بموجب بزم کے زیراہتمام بہ یادگار شاعر مشرق علامہ اقبال و ملک کے اولین وزیر تعلیم عظیم مجاہد آزادی ہند، نامور ادیب و مصنف مولانا ابوالکلام آزاد 21 نومبر بروز جمعہ 9 بجے شب نظامیہ اُردو ہائی اسکول کے احاطہ میںادبی اجلاس و عظیم الشان بین ریاستی مشاعرہ کا انعقاد عمل میں آئے گا۔ ادبی اجلاس میں مقامی قلمکار دونوں شخصیات پر مقالات پیش کریں گے۔ مشاعرہ میں شرکت کے لئے نامور شعراء کرام کو مدعو کیا جارہا ہے۔ شعراء کرام کے ناموں اور دیگر تفصیلات کا متعاقب اعلان کیا جائے گا۔ سید شبیر احمد نائب صدر بزم کنوینر مشاعرہ ہوں گے۔ اس ادبی تقریب کے شایان شان انتظامات کے ضمن میں ایک استقبالیہ کمیٹی زیرصدارت جناب باسط حسین تشکیل دی گئی ہے۔ ذمہ داران بزم نے جمیع محبان اُردو سے اس تقریب میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کی اپیل کی ہے۔