بودھن میں ادبی اجلاس و مشاعرہ کا انعقاد

بودھن۔26نومبر ( ذریعہ فیاکس) شاعر مشرق علامہ اقبال کی ملت کی روح کو جھنجھوڑنے والی شاعری اور مولانا ابوالکلام آزاد کی افاقی فکر نہ صرف موجودہ نسل بلکہ آنے والی نسلوں کیلئے بھی آفاقی پیغام کی حیثیت رکھتی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار شیخ احمد ضیاء معتمد عمومی بزم نے بزم کے زیراہتمام نظامیہ اردو ہائی اسکول کے احاطہ میں منعقدہ ادبی اجلاس و ادبی مشاعرہ سے قبل اپنے خطبہ استقبالیہ میں کیا ۔ ادبی اجلاس و مشاعرہ کا آغاز حافظ اظہر الدین کی تلاوت کلام پاک سے ہوا ۔ ادبی اجلاس میں نوجوان قلمکار شاکر احمد اور دیگر قلمکاروں نے علامہ اقبال اور مولانا آزاد کے فکر و فن پر صدرنشین حاجی امام الدین ایجوکیشن ٹرسٹ کی صدارت میںجناب کبیر احمد شکیل کی نعت پاک سے مشاعرہ کا آغاز ہوا ۔ حسن سنجری سنجر‘ رحیم قمر ‘ جلال اکبر ‘ جمیل نظام آبادی ‘ ریاض تنہا ‘ شیخ احمد ضیاء ‘ اشفاق اصفی ‘ شریف اطہر ‘ شمس جالنوی ‘ کبیر احمد شکیل ‘ سردار سلیم اور محترمہ تسنیم جوہر نے اپنے مرصع کلام سے سامعین کو محظوظ کیا اور کافی داد و تحسین سے نوازے گئے ۔ سردار سلیم ‘ محترمہ تسنیم جوہر ‘ شریف اطہر ‘ شیخ احمد ضیاء اور جلال اکبر کے کلام کو سامعین نے کافی پسند کیا ۔ نامور ناظم مشاعرہ اشفاق اصفی نے اپنی شاندار نظامت کے ذریعہ میں جان ڈال دی ۔ صدر نشین بلدیہ جناب اے ایلیا نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی اور جلد مجلس بلدیہ کی جانب سے کُل ہند مشاعرہ منعقد کرنے کا اعلان کیا ۔ محمدعبدالرزاق ریاستی نائب صدر ٹی آر ایس اقلیتی سیل‘ نائب صدر نشین بلدیہ محمد عبدالقدیر ‘ عطا اللہ نمائندہ رکن بلدیہ ‘ باسط حسن صدر علامہ اقبال ویلفیر اینڈ ایجوکیشن سوسائٹی ‘ صبغت اللہ خان ‘ جبروت اللہ قادری ‘ عبدالحمید سیٹھ تاجر پارچہ و دیگر معزز ین مہمانان پروگرام رہے ۔