بودھن ۔ 25 ۔ ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) آر ٹی سی بس ڈپو بودھن کے سامنے ائمپلائز یونین ملازمین کی زیرنگرانی احتجاجی دھرنا منظم کیا گیا اسی دھرنے میں شامل ملازمین نے بتایا کہ علحدہ ریاست تلنگانہ کا قیام عمل میں آنے کے بعد آر ٹی سی ملازمین کے دیرینہ مطالبات کی حکومت سے تاحال تکمیل عمل میں نہیں لائی ۔ احتجاجیوں نے بتایا علحدہ ریاست قیام کیلئے تمام سرکاری ملازمین نے متحدہ طور پر تقریباً 42 دنوں تک ہڑتال پر تھے اس ہڑتال کے وقفہ کو ای ایل میں ضم کرتے ہوئے ان دنوں کی اجرت کی اجراء کرنے کا ہڑتالیوں نے مطالبہ کیا اور تلنگانہ ریاست میں آندھروں کی چلنے والی خانگی بسوں کی جگہ مقامی خانگی ٹرویلس کے بسوں کو چلانے کا موقعہ دینے اور پی یو ای پی ایف ، سی سی ایس وغیرہ کی تلنگانہ کے ملازمین کو ادائیگی کیلئے علحدہ سب کمیٹی تشکیل دیتے ہوئے آر ٹی سی تلنگانہ کے برسرخدمت ملازمین سے انصاف کرنے کا مطالبہ کیا ۔ اس دھرنے میں پی یس نارائنا ، بالا گوڑ ، گوپال ماروتی ، ستیش ریڈی ، کے این راو ، پی ایس ریڈی ، ایم آر گوڑ ، راجنا وغیرہ نے حصہ لیا ۔