بودھن میں آئندہ ماہ کُل ہند ادبی و مزاحیہ مشاعرہ

بودھن ۔18فبروری( ذریعہ فیاکس) معتمد عمومی بزم اردو ادب بودھن شیخ احمد ضیاء کے بموجب بزم کے زیراہتمام 14مارچ بروز ہفتہ 9بجے شب عظیم الشان کُل ہند ادبی و مزاحیہ مشاعرہ کا انعقاد عمل میں آئے گا جس میں ملک بھر سے اردو ادب کے نامور و معتبر شعراء کرام کو مدعو کیا جارہا ہے ۔ جناب سید لیاقت حسین عرف بابا بھائی سوشل ورکر کی زیر صدارت منعقد ہونے جارہے اس تاریخ ساز مشاعرہ کے شایان شان انتظامات کے لئے جناب باسط حسین کی صدارت میں ایک استقبالہ کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس کے اراکین میں معزز ادب دوست شہریان بودھن کو شامل رکھا گیا ہے ۔ معتمد بزم جناب محمد فخر الدین کنوینر مشاعرہ اور ریاست تلنگانہ کے نامور شاعر و ناظم مشاعرہ جناب اشفاق اصفی ناظم مشاعرہ ہوں گے ۔