بودھن بلدی حلقوں میں 181امیدواروں کی قسمت آزمائی

بودھن ۔ 19مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بلدیہ بودھنکے عام انتخابات میں مقابلہ کرنے والے امیدواروں کی ریٹرنگ آفیسر مسٹر پرساد راؤ نے کل رات قطعی فہرست جاری کردی اور ساتھ میں انہیں انتخابی نشان بھی الاٹ کردیا ۔ بودھن شہر کے 35 بلدی حلقوں سے جملہ 181 امیدوار اپنی قسمت آزمائی کررہے ہیں جن میں کانگریس پارٹی کے 34‘ ٹی آر ایس کے 35اور ان کے علاوہ تلگودیشم پارٹی کے 23‘ بی جے پی کے 16 ‘ ایم آئی ایم 23‘ وائی ایس آر سی پی کے تین ‘ لوک ستہ کے دو سی پی آئی کا ایک اور سی پی ایم کے چھ ویلفیر پارٹی آف انڈیا کا ایک کے علاوہ 37 آزاد امیدوار انتخابی میدان میں ہے ۔ سب سے زیادہ امیدوار بلدی حلقہ نمبر میں8امیدوار میدان میں ہے ۔ یہ بلدی حلقہ بی سی خاتون کیلئے محفوظ ہے اور سب سے کم بلدی حلقہ نمبر 19 میں امیدوار میدان میں ہے جہاں صرف امیدوار میدان میں ہیں جبکہ بلدی حلقہ عیر محفوظ قرار دیا گیا جنرل ہونے کے باوجود یہاں سے مقامی قائدین انتخابی مقابلہ کرنے میں دلچسپی نہیں دکھائی ۔ بودھن شہر کے 35بلدی حلقوں میں سے 10حلقہ عام زمرہ کیلئے مختص کئے گئے جن میں سے 11‘ 15‘ 19 ‘32‘ 33‘4 سے منتخب ہونے والے ارکان بلدیہ میں سے ہی ایک متوقع چیرمین بلدیہ بودھن ہوں گے چونکہ چیرمین بلدیہ کا عہدہ اس بار غیر محفوظ قرار دیا گیا ۔کونسل میں قطعی اکثریت حاصل کرنے کانگریس پارٹی اور ٹی آر ایس میں سخت مقابلہ رہے گا ۔