حیدرآباد ، 29 فبروری (راست) بوائز ٹاؤن ٹیم نے غلام علی ونڈے ناک آؤٹ ٹورنمنٹ (سیمی فائنل) میں آج وکٹری سی سی کو 46 رنز سے شکست دے دی، جس میں سید ناصر علی کے اچھے آل راؤنڈ مظاہرہ نے اہم رول ادا کیا۔ بوائز ٹاؤن گراؤنڈ پر منعقدہ میچ میں میزبانوں نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 33.1 اوورز میں 147 رنز بنائے اور ساری ٹیم آؤٹ ہوگئی۔ ناصر نے آٹھویں نمبر پر کھیلتے ہوئے 42 ناٹ آؤٹ کا ٹاپ اسکور کیا۔ اور پھر وکٹری کی جوابی اننگز میں بھی 4/43 کی سب سے کامیاب بولنگ کی۔ شریف زبیر نے بھی عمدہ بولنگ کے ذریعے 3/21 کے اعداد و شمار درج کرائے ۔ وکٹری سی سی ٹیم 29.2 اوورز میں 101 پر آل آؤٹ ہوگئی۔