بوئنگ اسپائیس جیٹ کے درمیان معاہدہ

حیدرآباد ۔ 12 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : بوئنگ اور اسپائس جیٹ کے درمیان 4.4 ارب امریکی ڈالر 26 کروڑ روپئے کی معاملت پر آج دستخط کئے گئے ۔ یہاں حیدرآباد میں ملک کا بڑا شہری ہوا بازی مظاہرہ ’ انڈیا ایویشن 2014 ‘ کے افتتاح کے موقع پر یہ معاملت طئے پائی ۔ اس معاہدہ کے تحت سال 2018 میں اسپائس جیٹ کی جانب سے 42 ایر کرافٹ آر ڈی کی ڈیلیوری دی جائے گی ۔ دنیش کیسکر ، سینئیر نائب صدر ایشیا پیسفک ، بوئنگ کمرشیل ایرپلنس نے اخباری نمائندوں کو یہ بات بتائی ۔ کیسکر اور ایس ایل نارائن سن گروپ نے وزیر شہری ہوا بازی کی موجودگی میں یادداشت مفاہمت معاہدہ پر دستخط کئے ۔۔