طرابلس ، 18 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) لیبیا میں گزشتہ روز ایک کار بم دھماکے میں کم از کم سات افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ حکام کے مطابق حملہ آوروں نے بن غازی میں ایک عسکری اکیڈمی کو نشانہ بنایا۔ تمام مہلوکین فوجی ہیں۔ اسپتال ذرائع نے زخمیوں کی تعداد بارہ بتائی ہے جن میں چھ کی حالت نازک ہے۔ لیبیا ئی حکومت نے حملے کی شدید مذمت کی اور اسے دہشت گردانہ کارروائی قرار دیا ہے۔ سرکاری بیان کے مطابق ذمہ داران کو گرفتار کرنے کیلئے ہرممکن اقدامات کئے جائیں گے۔