ڈھاکہ ۔3 جولائی ۔ ( سیاست ڈاٹ کام) کم از کم 8افراد ہلاک اور دیگر پچاس زخمی ہوگئے جبکہ دارالحکومت ڈھاکہ کے صنعتی ضلع کے ایک کارخانہ میں بائیلر دھماکہ سے پھٹ پڑا اُس وقت کارخانہ میں کئی مزدور برسرکار تھے۔ موقع واردات پر ہولناک منظر دیکھا گیا ۔ فائر بریگیڈ بروقت پہونچ گیا اور بچاؤ کارروائی شروع کردی جبکہ کارخانہ کا بائیلر دھماکہ سے پھٹ پڑا ۔ اس دھماکہ کی شدت سے اطراف و اکناف کی عمارتیں بھی متاثر ہوئیں۔ یہ کارخانہ ٹکسٹائیل کی تیاری کے مرکز ملٹی فیابس کی ملکیت ہے ۔ دھماکہ اتنا طاقتور تھا کہ اس سے کارخانہ کے کئی حصے متاثر ہوئے ۔ چھت اور کئی دیواروں کو نقصان پہونچا ۔ بنگلہ دیش میں تقریباً 4,500 ملبوسات کی تیاری کے کارخانے ہیں جن میں 10 لاکھ افراد ملازم ہیں۔