بنگلہ دیش کے ناقص مظاہروں پر میڈیا کی شدید تنقید

میرپور ۔ یکم ؍ اپریل (سیاست ڈاٹ کام) بنگلہ دیشی شائقین کرکٹ کے دیوانے ہیں لیکن اس ٹیم کو کھلاڑیوں کی جانب سے انہیں حالیہ دنوں میں گہرے زخم ملے ہیں۔ ٹوئنٹی 20ورلڈ کپ میں بنگلہ دیش کی ٹیم ایک بھی مقابلہ میں کامیابی حاصل نہیں کرپائی جس پر بنگلہ دیش کے اخبارات ٹیم کی ناقص کارکردگی کی خبروں سے بھرے ہوئے ہیں۔مشفق الرحیم کی کپتانی اور

غیر معروف آسٹریلیائی کوچ کے تقررات پر بھی میڈیا میں تنقید کی جارہی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش بورڈ دنیا کے بڑے کوچز کی خدمات حاصل کرنا چاہتا ہے لیکن وہ بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم میں دلچسپی نہیں رکھتے۔ بڑے کوچز کا خیال ہے کہ انہیں آئی پی ایل میں چند ماہ میں جتنے پیسے ملتے ہیں اتنے پیسے بنگلہ دیش ٹیم کے ساتھ رہ کر تین سال میں بھی نہیں کما سکتے۔بنگلہ دیش کے ناقص مظاہروں کے بعد آسٹریلیا کے خلاف آخری مقابلہ میں مقامی شائقین کی تعداد میدان میں کم رہی لیکن امید کی جارہی ہیکہ خطابی مقابلہ میں اگر ہندوستان اور پاکستانی ٹیمیں مدمقابل ہوں تو پھر میدان اپنی تنگ دامنی کا شکوہ کرسکتا ہے۔