بنگلہ دیش کی توجہ سری لنکا پر مرکوز : مرتضیٰ

برسبین ۔22 فبروری (سیاست ڈاٹ کام )بنگلہ دیشی کر کٹ ٹیم کے کپتان مشرف مر تضی نے کہا ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف میچ میں بارش کی وجہ سے ایک نشان نے ایونٹ میں ہمارا موقف بہتر کردیا ہیاور اب ہماری تمام تر توجہ سخت ترین ایشیائی حریف سری لنکا کے خلاف ہونے والے میچ پر مر کوز ہے۔ بنگلہ دیش کی ٹیم اپنے پول اے میں نیوزی لینڈ اور آ سٹریلیا کے بعد تیسرے نمبر پر ہے۔ بنگلہ دیشی کپتان نے کہا کہ اسکاٹ لینڈ کوشکست دیکر ہمارے لئے کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کر نے کے امکانات ہیں تاہم پہلی توجہ سری لنکا کے میچ پر ہے ۔وہ اس بات پر خوش ہیں کہ ان کے کھلاڑی منصوبہ کے مطابق اچھی کار کردگی اور کھیل کا مظاہرہ کررہے ہیں۔