بنگلہ دیش میں ہڑتال سے عام زندگی متاثر

ڈھاکہ۔31اگست ( سیاست ڈاٹ کام) آزاد خیال عالم دین اور معروف ٹی وی اینکر کے پُراسرار قتل کے بعد بنگلہ دیش میں آج 8گھنٹوں کی ہڑتال جاری رہی ۔ دارالحکومت ڈھاکہ میں ہڑتال کے باعث عام زندگی بری طرح متاثر تھی۔ اسکولس بند رہے اور ٹرانسپورٹ خدمات بھی نہیں چلائی گئی ۔ نوجوانوں کا ایک گروپ 27اگست کو نورالاسلام فاروقی کے گھر میں گُھس کرانہیں ہلاک کردیا تھا ۔

Leave a Comment