بنگلہ دیش میں امریکی سفیر کے قافلے پر حملہ

دوبئی۔ 6 اگسٹ ۔(سیاست ڈاٹ کام) بنگلہ دیش کی راجدھانی ڈھاکہ میں امریکہ کی سفیر مارسیابرنی کیٹ کے قافلے پر کچھ مسلح لوگوں نے حملہ کردیا ۔امریکہ کے ایک افسر نے کہاکہ اس حملے میں امریکی سفیر اور ان کے سیکورٹی گارڈوں کو کسی طرح کی چوٹیں نہیں آئی ہیں لیکن قافلے میں شامل دو کاروں کو نقصان پہنچا ہے ۔امریکی سفارتخانہ نے سوشل سائٹ فیس بک پر لکھا ہے کہ پرامن طریقے سے اپنے جمہوری حقوق کا استعمال کرنے والے ہزاروں نوجوانوں پر وحشیانہ حملوں کوکسی طرح سے صحیح نہیں ٹھہرایا جاسکتا ہے ۔خیال رہے کہ بنگلہ دیش میں کئی دنوں سے کالج کے طلبا اور اسکولوں کے بچے محفو ظ سڑکوں کے مطالبہ پر مظاہرہ کررہے ہیں۔