ڈھاکہ۔ 29 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) برطانیہ کے ایک شہری کو آج دولت اسلامیہ کے ساتھ روابط رکھنے کے شبہ میں گرفتار کرلیا گیا۔ گزشتہ چار دن میں تاحال گرفتار کیا جانے والا وہ چھٹا شخص ہے۔ مہلک دولت اسلامیہ جنگجوؤں کے خلاف صیانتی چوکسی میں شدت اختیار کرلی گئی ہے۔ آج گرفتار ہونے والے شخص کی شناخت بحیثیت سمیع الرحمن عرف ابن حمدان ظاہر کی گئی ہے۔ وہ دولت اسلامیہ اور النصرہ محاذ سے ربط پیدا کرنے کی کوشش کررہا تھا جبکہ اسے گرفتار کرلیا گیا تھا۔ وہ کمل پور کے علاقہ میں مقیم تھا۔ ذرائع ابلاغ کے بموجب اس کے بارے میں مزید تفصیلات ہنوز دستیاب نہیں ہوسکی۔ پولیس نے گزشتہ چار دن میں پانچ مشتبہ ارکان دولت اسلامیہ کو گرفتار کیا تھا۔ النصرہ محاذ القاعدہ کی شامی شاخ ہے۔