بنگلہ دیش دورۂ پاکستان کیلئے تیار، چیئرمین پی سی بی کا انکشاف

دریں اثناء چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ شہریار خان نے انکشاف کیا ہے کہ بنگلہ دیش نے پاکستان میں کھیلنے سے اتفاق کرلیا ہے، لیکن انھوں نے میچز کے شیڈول کا کوئی اشارہ نہیں دیا ہے۔ اکسپریس ٹربیون کی رپورٹ کے مطابق 81 سالہ شہریار نے کہا کہ بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم پاکستان میں کھیلنے آمادہ ہے، جبکہ میچز کراچی اور لاہور میں کھیلے جانے کی توقع ہے۔ قبل ازیں پی سی بی کو اپنے تمام ہوم سیریز کی میزبانی متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں کرنے پر مجبور ہونا پڑا ہے جن میں حالیہ اختتام پذیر پُرکشش ٹوئنٹی 20 ٹورنمنٹ پاکستان سوپر لیگ شامل ہے۔ گزشتہ سال پاکستان نے زمبابوے کی چھ سال میں اپنی پہلی ہوم انٹرنیشنل سیریز میں میزبانی کی تھی۔ مارچ 2009ء میں سری لنکا ٹیم بس پر لاہور میں حملہ کے بعد سے پاکستان میں انٹرنیشنل میچز نہیں ہورہے تھے۔