بنگلہ دیشی کرکٹرز کے فٹبال کھیلنے پر پابندی کا مطالبہ

ڈھاکہ۔18 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) بنگلہ دیش میں کرکٹرز کے فٹبال کھیلنے پر پابندی کا مطالبہ سامنے آگیا ہے اوراس کی وجہ بہت سے کھلاڑیوں کا زخمی ہونا ہے۔ چیف سلیکٹر منہاج العابدین نے کہا کہ کرکٹرز کے فٹبال کھیلنے پر پابندی ہونی چاہیے کیونکہ اسی وجہ سے ہمارے کئی کھلاڑی زخمی ہوئے ہیں۔ ٹیم انتظامیہ کو اس مسئلے پر توجہ دینا چاہیے۔یاد رہے کہ وکٹ کیپر بیٹسمین مشفیق الرحیم فرسٹ کلاس ایونٹ کے دوران وارم اپ سیشن میں فٹبال کھیلتے ہوئے ٹخنے کی تکلیف میں مبتلا ہوئے تھے۔